اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت اپوزیشن کے متعدد اراکینِ اسمبلی بھی شامل تھے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
پی ٹی آئی وفد نے مطالبہ کیا کہ محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا جائے وفد کا مؤقف تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کی نمائندگی کے لیے انہی کی تعیناتی موزوں ہے
سردار ایاز صادق نے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی اس پر مزید غور ممکن ہو گا انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کا باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ضروری ہے
سپیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور پارلیمانی روایات کے مطابق تمام فریقوں سے مشاورت جاری رکھیں گے
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اندرونی اختلافات شدت اختیار،پنجاب اوروفااق آمنے سامنے،لفظی گولہ باری















