اہم خبریں

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی عاٸدکرنیکا تنازعہ،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی عاٸدکرنیکا تنازعہ۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز کی سماعت ۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین طلبی پر پیش۔

پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز کے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کے حوالےسے سوالات ۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی لگانے سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ کوچ سلمان بٹ نے پابندی جو تعصب پر مبنی قرار دیا۔

ایجوڈی کیٹرز نے فیڈریشن اور کوچ سلمان بٹ سے متعلقہ ریکارڈ مانگ لیا۔ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز چھ نومبر کو دوبارہ سماعت کرے گا ۔ وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لیا تھا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کو غیرجانبدارتحقیقات کی ہدایت کی گٸی تھی۔

مزید پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا

متعلقہ خبریں