اہم خبریں

اسٹار بیٹر محمد رضوان کاسینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،سوالات اٹھا دیئے،جا نئے کیا

لاہور( اے بی این نیوز       ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے متعدد شرائط رکھ دی ہیں اور ان میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انہیں اچانک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے کیوں باہر کیا گیا۔

وہ اس فیصلے کی واضح وجہ چاہتے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی پہلے ہی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر چکے ہیں جبکہ رضوان کو 2024-26 کنٹریکٹ کے لیے بی کیٹیگری کی آفر کی گئی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیئے گئے تھے جن میں رضوان بھی شامل ہیں۔

محمد رضوان کا انکار اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ وہ سلیکشن پالیسی اور اپنی پوزیشن کے حوالے سے شفاف جواب چاہتے ہیں۔ مداح بھی اسی سوال پر بحث کر رہے ہیں کہ قومی ٹیم کے مستقل اور پرفارمنس دینے والے کھلاڑی کو آخر کس بنیاد پر اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔

مزید پڑھیں  :عمران خان ،سہیل آفریدی رابطے،کے پی وزیر اعلیٰ نے اہم انکشاف کر دیا

متعلقہ خبریں