ڈھاکہ( اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایئرپورٹ کے کارگو زون میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کوثر محمود کے مطابق ایئرپورٹ سے ریسکیو اہلکاروں، بنگلہ دیشی فوج، فضائیہ اور دیگر اداروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ঢাকা এয়াপোর্টের রানওয়ে বন্ধ। ২৬টি ইউনিট একসাথে কাজ করছে, তবুও আগুনের লেলিহান শিখা এখনো অনিয়ন্ত্রিত।#Dhaka #Bangladesh pic.twitter.com/hZZnYvwnVO
— Public Press BD (@bd_public) October 18, 2025
فائر سروس ہیڈ کوارٹر کے ایک اہلکار طلحہ بن جاسم کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 25 یونٹس موقع پر پہنچ گئے جب کہ بنگلہ دیشی بحریہ کی اضافی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے ہیں۔ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے ہینگرز میں موجود ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
آگ لگنے سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ باٹک ایئر کی پرواز OD-163 ڈھاکہ سے کوالالمپور اور انڈیگو کی پرواز 6E-1116 ممبئی سے ٹیکسی وے پر انتظار کر رہی ہیں۔
ঢাকা এয়ারপোর্টে স্কাই ক্যাপিটাল এয়ারলাইন্সে ভয়াভহ আগুন লাগার ঘটনা ঘটেছে।#Dhaka #Bangladesh pic.twitter.com/SkSVRjvubs
— Basherkella – বাঁশেরকেল্লা (@basherkella) October 18, 2025
بنکاک سے یو ایس-بنگلہ ایئرلائن کی پرواز اور شارجہ سے ایئر عربیہ کی پرواز چٹاگانگ ایئرپورٹ پر اتری ہے۔ دہلی سے آنے والی انڈیگو کی فلائٹ کو کولکتہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جبکہ ہانگ کانگ سے آنے والی کیتھے پیسیفک کی فلائٹ چکر لگا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:اچھے اور برے طالبان کی تھیوری ناکام ہوگئی، رانا ثناء اللہ