دبئی ( اے بی این نیوز)ایک بھارتی خاتون کی دبئی کی سڑکوں پر آدھی رات کو اکیلے چہل قدمی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک جگہ پر ممکن ہے اور وہ ہے دبئی، یہاں لڑکیاں بہت محفوظ ہیں۔
یہ ویڈیو تریشا راج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ صبح 2 بجکر 37 منٹ پر اکیلی چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارت میں ایک لڑکی ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ قید رہنے کی ضرورت محسوس کرتی تھی اور رات کو باہر جانے کے لیے اسے کسی بھائی یا مرد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن دبئی میں وہ بلا خوف و خطر چل سکتی ہے۔
بھارتی خاتون نے لکھا کہ یہاں میں نے سر جھکائے بغیر پر اعتماد اور محفوظ محسوس کیا جس کا میں اپنے ملک میں کبھی تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔
اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور اس نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ بہت سے صارفین نے دبئی کی سیکیورٹی کی تعریف کی اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ شہر بہت سے لوگوں کے لیے دوسرے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
کچھ صارفین نے دبئی کے ماحول کا موازنہ مغربی شہروں سے کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اتنے عرصے تک اکیلے باہر جانا محفوظ نہیں سمجھا جاتا لیکن دبئی نے اس معاملے میں
ایک مثال قائم کی ہے۔
سرگودھا: کار اور بس میں تصادم، 3 افراد جاں بحقمزید پڑھیں: