آسٹریلیا( اے بی این نیوز)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی آواز بن گئے۔
ایک بیان میں کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ کل پارلیمنٹ جائیں گے اور وہاں غزہ کے حوالے سے بات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب بند ہونی چاہیے، غزہ کی بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوئے کی بات کروں گا۔
آسٹریلوی کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک غزہ میں مظالم بند نہیں ہوتے ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک اسرائیل پر پابندی لگا دینی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہیے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں مسافر بس الٹنے سے 25افراد ہلاک، 27زخمی