نئی دہلی ( نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں میٹرو اکھاڑے میں تبدیل دو خواتین میں سیٹ پر جھگڑا کرنے لگ گئیں، ایک دوسرے کے بال نوچ ڈالے اور ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا۔
ایک نشست پر خواتین کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ انہوں نے ایک دوسرے کے بال نوچ کر ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا شروع کر دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس وقت کوچ میں زیادہ سیٹیں خالی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمولی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ دونوں خواتین نے ایک دوسرے پر حملہ کیا اور لڑائی کے دوران تقریباً اپنی نشستوں سے گر گئیں۔
Kalesh between two ladies inside kaleshi Delhi Metro over seat issues pic.twitter.com/tny8m7TSIx
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) August 23, 2025
اسی دوران ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
لڑائی کے دوران جیسے ہی ٹرین کے دروازے کھلے، کئی مسافر خاموشی سے باہر نکل گئے۔ کچھ لوگوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن خواتین باز نہ آئیں۔
خواتین کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا سیٹ کی ملکیت پر شروع ہوا۔
مزید پڑھیں:مودی سرکار کا گیمنگ بل بی سی سی آئی کے گلے پڑ گیا! کروڑ وں کا نقصان