امریکا(اے بی این نیوز)کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا میں 15 اگست کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے کہا کہ دونوں رہنما ملاقات میں یوکرین تنازع کے طویل المدتی پُرامن حل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
مزیدبپڑھیں :بھارتی ائیر چیف3ماہ بعد جاگ اٹھے، 6پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ