اہم خبریں

دو نئے اضلاع قائم، نام بھی سامنے آ گیا

پشاور (اے بی این نیوز    ) خیبر پختونخوا حکومت نے انتظامی بہتری کے لیے سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ مال کے مطابق نئے قائم ہونے والے ضلع کا نام برسوات رکھا گیا ہے۔ ضلع برسوات میں تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بحرین شامل ہوں گی، جبکہ اس کا ہیڈکوارٹر مٹہ میں قائم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ ضلع سوات میں اب بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ شامل ہوں گے، جبکہ سوات کا نیا ہیڈکوارٹر گل کدہ ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اضلاع کی تقسیم کا مقصد عوام کو بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنا، سرکاری امور میں تیزی لانا اور دور دراز علاقوں تک حکومتی رسائی کو مؤثر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں  :گاڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی ،خان 1 اور آفریدی 1،جا نئے کون نمبر لے گیا اور کتنی بولی لگی

متعلقہ خبریں