پشاور(اے بی این نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہا کہ اے این پی کے ایم پی اے کل اسمبلی نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی اور نہ ہی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔
انجینئر احسان اللہ نے کہا کہ جس جماعت کے پاس واضح اکثریت ہو وہی سینیٹر بن جائے، دیگر سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار واپس لے لیں۔
اے این پی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ن لیگ کی پرانی عادت ہے جو سیاست کے لیے بہت خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں:توانائی کے شعبے میں نیا موڑ، امریکی خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا















