اہم خبریں

خیبر پختونخوانئے وزیراعلیٰ کا انتخاب: جنید اکبر نے اپوزیشن کو چیلنج کر دیا

پشاور(اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے چیلنج کیا کہ ہمارے تمام بانوے ممبران سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک آدمی کو بھی توڑ کر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر بھجوا دیا ہے اور اب اسے روکنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، پی ٹی آئی نے پہلی بار فاٹا سے وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے، پارٹی کو حق ہے کہ وہ جس پر چاہے اعتماد کرے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ سہیل آفریدی پڑھے لکھے نوجوان ہیں، ان کا راستہ روکا گیا تو فاٹا کی محرومیاں بڑھیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی قیادت سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے تمام بانوے اراکین سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک شخص کو بھی توڑ کر دکھائیں، بانی سے بے وفائی کرنے والوں کے لیے زمین تنگ کر دیں۔
مزید پڑھیں‌:ایک مذہبی جماعت خفیہ ایجنڈے پر ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

متعلقہ خبریں