لوئر دیر ( اے بی این نیوز) لوئر دیر لال قلعہ میدان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک جب کہ 7 فوجی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر لال قلعہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 بہادر جوان شہید ہوئے۔ شہداء نے بہادری سے لڑتے ہوئے معصوم شہریوں کی جانیں بچائیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نانک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی دی گئی