اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے، وزیراعلیٰ

پشاور( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان سفیر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کی امداد پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:خاتون نےسڑکوں پر آدھی رات کو تنہا گھومنے کی ویڈیو شیئر کردی

متعلقہ خبریں