اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کا قانون منظور

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کے قانون کی منظوری دے دی گئی، پلاٹ دینے کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل منظور کر لیا گیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی۔

گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل میں کہا گیا ہے کہ سستی رہائش نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین مہنگے کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں۔

بل کے مطابق سرکاری ملازمین کو بغیر نفع نقصان کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو گرانٹس کی صورت میں فنڈز فراہم کریں گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ فنڈ کے لیےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، کوئلے کی کان میں گیس لیکج سے 3مزدور جاں بحق

متعلقہ خبریں