اہم خبریں

خاران اور گردونواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ

خاران(اے بی این نیوز         ) بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں :بھارت کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، تلک ورما 25 اور ہاردک پانڈیا بغیر رنز کے آؤٹ

متعلقہ خبریں