اسلام آباد(اے بی این نیوز) سیکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل ایک بڑی کارروائی میں 47 فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کے بعد بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تنظیم کو ہلاک کردیا۔
اسی طرح 7-9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں 47 فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے۔ سرحد پر مارے جانے والے فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی زیادہ تر لاشیں افغانستان کی طرف گریں۔
ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے کے پندرہ دن گزرنے کے باوجود افغانستان سے ان جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں لینے کوئی نہیں آیا۔ اس دوران افغان سائیڈ پر دہشت گردوں کی لاشیں سڑتی رہیں۔ 25 اگست کو سرحد پر افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے 47 جہنمی دہشت گرد جو کافی دیر تک دھوپ میں پڑے تھے اور گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹا رہے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے قبل ختم کرنا سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کے لیے ستمبر میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان