میرپور( اے بی این نیوز ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں عوام، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مرحوم بیرسٹر سلطان محمود کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔شرکاء نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں :خوشخبری آگئی ،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی















