اہم خبریں

مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

مظفرآباد ( اے بی این نیوز    )مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، نظامِ زندگی متاثر۔ بارش اور برف باری کے باعث مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم۔
بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے کئی علاقوں میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی بند۔
شدید برفباری کے باعث نیلم ویلی،لیپہ ویلی سے زمینی رابطے متاثر۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، مسافر پریشان۔ پیر چناسی میں سیاح پھنس گئے، سڑکوں پر پھسلن اور دھند چھا گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت۔ریسکیو اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ، صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہو ئی ہے۔

مزید پڑھیں :امت مسلمہ ٹرمپ کے دباؤ میں اسرائیل کو سہولت فراہم کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں