اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اے بی این سے گفتگو میں کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ فریقین کی شرکت سے قانونی اور شفاف فیصلہ ممکن ہوگا۔ قبل ازیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین نشستوں کے معاملے پر قائم نو رکنی اعلیٰ سطحی قانونی کمیٹی کا پہلا طے شدہ اجلاس کامیاب نہ ہو سکا۔ اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ حکومتی اور وفاقی بیوروکریسی کے نمائندے شرکت کے لیے حاضر ہوئے، تاہم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کی وجہ اجلاس میں مہاجرین نشستوں کے معاملے پر اختلافات اور کمیٹی کی کارروائی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے۔ بائیکاٹ کے باعث نو رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکا۔
مزید پڑھیں :ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے نیا قانون’’ فیل فارایور‘‘ متعارف















