اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے رکن سردار میر اکبر خان نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی .انہوں نے یہ اعلان وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی موجودگی میں کیا۔
سردار میر اکبر خان نے 2016 کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے 2021 کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اب وہ مسلم لیگ ن میں واپس آگئے ہیں۔
سردار میر اکبر کا مقابلہ اب پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاءالقمر سے ہوگا جو کہ سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان کے صاحبزادے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2021 کے عام انتخابات میں سردار میر اکبر نے پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے احتجاج کی تیاری اور سڑکوں پر آنے کی ہدایات دے دیں،علیمہ خان















