مظفرآباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ نامزد قائد ایوان فیصل ممتاز راٹھور بھی آج رات مظفرآباد پہنچنے والے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سوموار، 17 نومبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسی دن سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دے گی، تاہم مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت میں حصہ نہیں بنے گی۔
مزید پڑھیں :سونا،چاندی ریٹس،ایک دن میں دو بڑی خوشخبریاں،جا نئے کتنا سستا ہوا،حیران کن قیمت نیچے آگئی













