اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی، ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں اہم سیاسی بیٹھک اختتام پذیر ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر سے وزیراعظم ہاؤس روانہ۔
وزیراعظم کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات مکمل۔ اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی پر بھی گفتگو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات میں شریک۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک رہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایوانِ صدر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع۔ آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔
مزید پڑھیں : لیپ ٹاپ سوفیصدمیرٹ پرتقسیم کیےجارہےہیں،وزیر اعظم















