اہم خبریں

ون مین شو کی روش ختم کی جارہی ہے،چوہدری لطیف اکبر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کی نامزدگی کی خبروں پر چوہدری لطیف اکبرنے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب قیادت کی صوابدید ہے۔ قیادت مشاورت اور مفاہمت کے ذریعے ون مین شو کی روش ختم کر رہی ہے۔

صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا۔ پیپلز پارٹی کے پاس عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ تعداد سے زیادہ اراکین موجود ہیں۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا پیپلز پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔
پیپلز پارٹی ہمارا اوڑھنا بچھونا اور عزت و احترام دینے والا نظریاتی پلیٹ فارم ہے۔ کارکن قیادت کے فیصلوں کا احترام کریں اور رائے زنی سے گریز کریں۔ پیپلز پارٹی جمہوری اور سیاسی استعداد کی حامل جماعت ہے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نظریاتی رشتوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

بھارت کی دھمکیوں کے باوجود قوم متحد ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں قوم متحد ہے۔ افواجِ پاکستان فتنۂ خوارج کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی خدمتِ خلق، تعلیم، صحت، روزگار اور اعتماد سازی پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر ساکھ پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کی وزارتِ عظمیٰ کی نوید دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں  :

متعلقہ خبریں