اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر امور آزاد کشمیر سے معاہدہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود پیپلز پارٹی کی حکومت میں صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان گروپ نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 ارکان ہیں۔ تاہم بیرسٹر سلطان محمود خود ابھی تک پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر کے صاحبزادے یاسر سلطان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آزاد کشمیر کے صدر کے صاحبزادے یاسر سلطان آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن ہیں۔ بیرسٹر سلطان گروپ کو بھی آزاد کشمیر کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں ان دنوں سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے جوڑ توڑ جاری ہے جب کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے بھی استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوارالحق کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج سکیم کے واجبات: آخری قسط کی وصولی 3 نومبر سے شروع !















