اہم خبریں

سیاست میں نئی ہلچل، تبدیلی ہو نے سے قبل اربوں کے فنڈز جاری، نئی بحث چھڑ گئی، جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کی بدلتی سیاسی صورتحال، ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اہم خبع سامنے آگئی۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق

آزاد کشمیر کے لیے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی منظوری۔ آزاد کشمیر میں ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی کے دوران ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔
منظوری جولائی تا ستمبر اور اکتوبر تا دسمبر 2025 کی دو سہ ماہیوں کے لیے دی گئی۔

وزارتِ منصوبہ بندی نے فنڈز کے لیے اپ فرنٹ ون لائن آتھورائزیشن جاری کر دی۔ فنڈز کے اجراء کا موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ پہلی دو سہ ماہیوں کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری چند روز قبل دی گئی تھی۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزاد کشمیر کے لیے کل 45 ارب روپے مختص ہیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے ترقیاتی فنڈز کی منظوری صرف آزاد کشمیر تک محدود نہیں۔ فنڈز کی منظوری وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر محکموں کے لیے بھی دی گئی۔

مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں کل 335 ارب 43 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری۔ رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق فنڈز کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق فنڈز کی تقسیم شفاف اور شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں : پی ایس ایل فرنچائز ، معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں