کوٹلی ( اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔
مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ راجہ نصیر آزاد کشمیر کے حلقہ سہنہ کوٹلی سے متعدد بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارتی عہدوں پر فائز رہے۔
ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزاد کشمیر میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں:ہماری سرزمین پر رہنے والے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف