مظفرآباد(اے بی این نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔
مظفرآباد میں تجارتی مراکز،بازار اور لاری اڈے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے، شہربھرمیں صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند ہیں۔
شہرکے سرکاری اورنجی اسکول کھلے ہیں لیکن طلبہ نہیں آئے۔آزاد کشمیرمیں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، پہلی مرتبہ لینڈ لائن ٹیلی فون سروس بھی مکمل بند ہے۔
واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی نے 38نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر ہڑتال کی ہے۔ مہاجرین کی 12 نشستیں اوراشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ،بھارتی ٹیم کو اصل ٹرافی نہ ملی،فرضی تصاویر کا سہارالے لیا