اہم خبریں

3ناموں کی فہرست دی جس میں سلمان اکرم کانام نہیں آیا،وہ ایم این اےنہیں،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) بیرسٹر گوہرنے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اڈیالہ اور اٹک جیل میں عمران خان میری ملاقاتیں لسٹ میں نام ہونے پر نہیں ہوئی۔ بطور چیئرمین میں اُن سے ملنے جاتا ہوں۔ پچیس تاریخ کو عمران خان کی بہنوں کو روکا گیا تو سلمان اکرم راجہ کیوں ملنے گئے۔ پارٹی نے یہ فیصلہ نہیں کیا کے بہنیں نہیں جائیں گی تو وکلاء بھی نہیں جائیں گے۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کو ہم نے فیصلہ کیا تھا کے پانچ لوگ جائیں گے۔ پارٹی کی پولٹیکل کمیٹی کا فیصلہ تھا پانچ لوگ ہی جائیں گے لہٰزا پانچ لوگوں کو اجازت ملے گی تو جائیں گے۔ آئندہ اگر پولیٹکل کمیٹی اگر یہ فیصلہ کرتی ہے عمران خان کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا تو ہم بھی نہیں جائیں گے جو پارٹی پالیسی ہوگی سب سے پہلے میں عمل کروں گاسواتی صاحب کا نام ہم نے ڈالا تھا وہ لسٹ کے مطابق گئے تھے

بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ 3ناموں کی فہرست دی جس میں سلمان اکرم کانام نہیں آیا،وہ ایم این اےنہیں۔ 25مارچ کوبانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوروکاگیا۔
4ملاقاتوں میں ایک با رپھرکسی نےسیاسی کمیٹی میں معاملہ اٹھانےکی بات نہیں کی۔ فیصلہ کرو کہ بہنوں کوملنےنہیں دیاجائےگاتوکوئی نہیں ملےگا۔ سیاسی سکورنگ نہ کی جائےا ورکوئی گھٹیاشہرت حاصل نہ کرے۔
علی ظفر ایماندار آدمی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سب پر اعتماد ہے۔ میں منظور نظر لفظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہوں ۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کے اختیارات مزید محدود کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں