اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی کے وارجاری!ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نےرپورٹ جاری کر دی

راولپنڈی( اے بی این نیوز) سال 2025 میں راولپنڈی میں 10 ہزار 8 مریض ڈینگی کے شبہ میں اسکرین کیے گئے.

راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 595 کیسز کی تصدیق ہوئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض اسپتالوں میں داخل ہوگئے.

راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 61 مریض زیر علاج ہیں‌اور ڈینگی سے راولپنڈی میں اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی.

راولپنڈی میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے 5 ہزار 753 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی اور 15 لاکھ 23 ہزار مقامات کی چیکنگ، 20 ہزار 232 مثبت نکلے

ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 4 ہزار 183 ایف آئی آر درج کر دی گئی اور 1760 مقامات کو سیل کر دیا گیا.

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3388 چالان کیے گئےاور ڈینگی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار 7 روپے جرمانہ عائدکیے گئے .
90 ملین کی لاگت سے 10 ماہ بعد پی ٹی آئی کا ایک اور جلسہمزید پڑھیں:

متعلقہ خبریں