اہم خبریں

پنجاب اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے،مریم نواز

وزیرآباد (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد کے عوام کے لیے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری محض 20 روپے میں گوجرانوالہ سے وزیرآباد تک سفر کر سکیں گے، جبکہ خواتین، بزرگوں اور طالبعلموں کے لیے یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیرآباد کے تمام راستوں پر ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی ٹیم صفائی کے کاموں میں مصروف ہے، اور بہت جلد گوجرانوالہ میٹرو کی تعمیر بھی شروع کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میٹرو ٹریک معیار اور سہولت کے لحاظ سے لاہور میٹرو سے کہیں بہتر ہوگا۔

سیلاب کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے لیکن صوبائی حکومت نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے بڑی تباہی کو ٹال دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریسکیو آپریشنز فوری شروع نہ کیے جاتے تو پنجاب شدید نقصان سے دوچار ہوتا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وزرا، پاک فوج اور ریسکیو اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب تک 25 لاکھ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور نہ صرف انسانی جانوں بلکہ مال مویشیوں کو بھی محفوظ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان،محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم،بحران شدت اختیار کرگیا

متعلقہ خبریں