راولپنڈی( اے بی این نیوز ) محکمہ موسمیات کی جانب سے پوٹھوہار خطے میں ہیوی رین فال کی پیشن گوئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا نالہ لئی کا دورہ۔
ڈی جی پی ڈی ایم نے نالہ لئی کی صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور ایم ڈی واسا موقع پر موجود تھےڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو بریفنگ دی ۔
بتایا کہ نالہ لئی کی صفائی مرحلہ وار جاری ہے،نالہ لئی سے ملحقہ نالوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہیں۔
بریفنگ میں ایم ڈی واسا نے بتایا گیا کہ نکاسی آپ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اعملے کی چھٹیاں منسوخ مشینری کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم کا بارشوں کے پیش نظر انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ڈی جی پی ڈی ایم اے نے واسا سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں :مس یونیورس مقابلے میں روس کی نمائندگی کرنیوالی ماڈل کارحادثے میں چل بسیں