کراچی(اے بی این نیوز)کراچی کے علاقے مین کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر ایک خاندان موجود تھا۔ آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ 2 خواتین دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا عمارت میں کوئی اور ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:تحریکیں اکثر غیر متوقع اور بظاہر چھوٹے واقعات سے جنم لیتی ہیں، فواد چوہدری