اہم خبریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو (زمان مغل      )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39 اور ٹم سائفرٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فن ایلن 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ چیپ مین 15 اور میک کونچی 14 رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی بولنگ میں ول جیکس، عادل رشید اور ریحان احمد نے شاندار کارکردگی دکھائی اور دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث کیویز بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اہم فتح اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں :محکمہ وائلڈ لائف میں  سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں