اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے شروع ہوگا اور ایوان نے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔

ایوان میں وفاقی امور سے متعلق پالیسی اصولوں پر مشاہدات اور عملدرآمد کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بیرونی ڈیجیٹل مداخلت اور نفسیاتی جنگ کے سبب پیدا ہونے والے ہیجان پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ سیکٹر ایف14 اور ایف15 میں ترقیاتی کاموں اور پلاٹوں کے قبضہ دینے میں تاخیر سے متعلق بھی توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرر کرنے کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں