اہم خبریں

سروس کے دوران انتقال اور ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دیے جائیں گے، بل منظور

پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دے دی۔

بل کے مطابق فائونڈیشن کے زیراہتمام سروس کے دوران انتقال اور ریٹائرمنٹ پر پلاٹس دیئے جائیں گے، تمام سرکاری ملازمین کو فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہوگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن فیس کے علاوہ ملازمین سے ماہانہ بنیادوں پر کٹوتی بھی کی جائے گی تاہم سرکاری ملازمین کو پلاٹ منافع یا نقصان کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

فاؤنڈیشن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں گرانٹس کی صورت میں فنڈز فراہم کریں گی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی دو دن کی بنیادی تنخواہ اور گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی ایک دن کی بنیادی تنخواہ اگست 2025 کی ادائیگی سے کاٹی جائے گی۔فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام ملازمین پر ہوگا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور طے پایا گیاجس کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ہنگامی فنڈز جمع کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان آپریشن میں 47فتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی ذرائع

متعلقہ خبریں