اسلام آباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پیپلز پارٹی نے اپنی سیاسی طاقت میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔ فریال تالپور سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ان رہنماؤں کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہو گئی ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے آزاد کشمیر کے عوام کی حقیقی آواز رہی ہے اور مستقبل میں بھی لوگوں کے سیاسی و معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر پوری لگن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
اس ملاقات میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز پارٹی کے مشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں : سیاسی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر،اہم سیاسی دھڑے نے زرداری کو حمایت کی یقین دہانی کرادی،سندھ ہاؤس میں بڑا ڈنر















