اہم خبریں

چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.005 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ یں 10.24 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.108 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، دسمبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 200.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں 168.84ملین ڈالر اوردسمبر2021 میں 277.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.760 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 288.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 370.29 ملین ڈالرتھا۔اسی طرح جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو717.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 738.65 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو2.255 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.375 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ خبریں