اہم خبریں

رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، کومیلا وکٹورینز کی چٹوگرام چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست

میرپور(نیوزڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک مرتبہ پھر محمد رضوان نے شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروادیا۔ میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 35ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔157 رنز کا ہدف کومیلا وکٹورینز نے 19ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد رضوان نے 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں مصدق حسین 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شیکت علی اور امرلقیس 15، 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے۔عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں