اہم خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا ،چیف سیلکٹر مینز کرکٹ ٹیم ہارون رشید کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا گیا ۔کامران اکمل کی سربراہی میں توصیف احمد بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ارشد خان، شاہد نذیر اور شعیب خان بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں