اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہمارے فارن سروس افسران نے دنیا بھر میں پاکستانی موقف کو بہترین انداز میں پیش،دنیا نے بھی اس کی حمایت کی ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں ، پاکستان نے موسمیاتی تبدلی سے متعلق ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے ۔موسمبیاتی تبدیلی سے متعلق موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جینوا ریزیلئنٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا،ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ انہوں موسمیاتی تبدیلوں کی تباکاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں امریکہ اور چین نے ہمارے بھرپور مد کی ۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو مختلف قسم کے بحرانوں کا سامنا ہے ،ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔واضح رہے کہ یہ تقریب 42 ویں سپشلائزڈڈپلومیٹک گریجویشن کورس میں شامل افسران کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی ۔















