کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے، سکھر میں پیپلز بس اور حیدرآباد میں پنک بس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی ہے۔















