لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پیرکو ہونے والی ملاقات ایک روز کے لئے ملتوی ہو گئی ۔مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے درمیان آج ملاقات طے تھی جو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اب کل ہوگی، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے۔کل ہونے والی دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں انتخابی میدان کے حوالے سے حتمی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت انتخابی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرے گی۔















