لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ازبکستان کے سفیر ایبک عارف نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پاکستان اور اوزبکستان کی سفارتی اور تجارتی معاملات پر اہم بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کی آپس میں تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان کی اقتصادی ومعاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور دونوں ممالک نے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری چودھری سالک حسین، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ چودھری شافع حسین، شیخ روحیل اکرام سفیر برائے ٹورازم اور کوآرڈی نیٹر جبیر صدیقی موجود تھے ۔















