اہم خبریں

پاکستانی ثانیہ عالم نے’ ’برین آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے والی ذہین اور ہونہار خاتون ثانیہ عالم کو بین الاقوامی ادارے نے ’برین آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ادارے ’’برین ٹرسٹ‘‘ ہر سال ذہین، ہونہار اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے ’’برین آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ کا اعلان کرتی ہے۔علاوہ ازیں برین ٹرسٹ اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے ذہانت کا امتحان بھی لیتی ہے اور اس سال 15 ممالک کے مرد و زن نے مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں فاتح پاکستانی خاتون ثانیہ عالم رہیں۔جس پر رواں برس 2023-24 کے بہترین مفکر کا ایوارڈ عالمی ذہنی خواندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے کارنامے پر پاکستان کی ثانیہ عالم کو دیا گیا۔برین آف دی ایئر کا یہ ایوارڈ برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈ کین نے لندن میں منعقدہ باوقار تقریب میں ثانیہ عالم کوپیش کیا۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ثانیہ عالم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی مصنف انیس عارف کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں