اسلام آباد (اے بی این نیوز )شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسا آئین دیا جس میں عام لوگوں کا تحفظ کیا گیا ہے ،اس آئین کی پاسداری ہوگی تو عوام کو اس کے حقوق ملیں گے پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آئین کا تحفظ ہی ملکی ترقی کی ذمہ داری ہےیہ موقع ہے کہ نئی نسل کو آئین کے بارے بتائےیا جائے،ذولفقار علی بھٹو نے ون مین ون ووٹ کا حق دیا ذولفقار علی بھٹو سے قبل غریب لوگوں کو ووٹ کا حق نہیں تھا ووٹ صرف ٹیکس ادا کرنے والے ہی دے سکتے تھےاگر آپکو ووٹ کا حق نہیں ہے تو پھر آپ اپنے حقوق نہیں لے سکتےووٹ کا حق ملا تو امیر لوگ عام آدمی تک پہنچا اور بھیک مانگے کے ہمیں ووٹ دیںووٹ کے حق کے بعد راتوں رات انقلاب آیا ملکی اداروں کو اسی آئین نے کھڑا کیا ہےہمارے صوبوں میں بھی حکومتیں ہیں اور وہ آئین کی وجہ سے ہیں آئین کی پاسداری کیلئے مزید مشکل وقت سے گزرنا ہوگاگزشتہ سلیکٹڈ دور بھی آئین کیلئے امتحان تھااب بھی ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں اگر ہم۔ اس میں ناکام ہوتے ہیں تو ملک اور عوام کیلئے نقصان ہےعمران خان کے دور میں جو آئین کا نقصان ہوا وہ کسی اور دور میں نہیں ہوا عمران خان نے اداروں کو دھمکایا اور آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کی آئین کا گولڈن جوبلی مناتے ہوئے ناصرف تاریخ کو یاد کریں بلکہ موجودہ مسائل پر توجہ دیں گےگولڈن جوبلی کے حوالے سے سال بھر تقریبات ہونگی اسٹڈی سرکلز ہونگے۔















