اہم خبریں

ضیا محی الدین کی شخصیت کمال خصوصیات کی حامل تھی ، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضیا محی الدین کی شخصیت کمال خصوصیات کی حامل تھی ۔ انہوں نےتھیٹر ، براڈکاسٹنگ اور فن تقریر میں اپنی بے مثال مہارت اور آواز کے جادو سے نصف صدی سےزائد عرصہ تک لوگوں کو مسحورکئے رکھا۔ پیر کو اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ضیا محی الدین کی شخصیت کمال خصوصیات کی حامل تھی۔تھیٹر ، براڈکاسٹنگ اور فن تقریر میں اپنی بے مثال مہارت اور آواز کے جادو سے انہوں نے نصف صدی سےزائد عرصہ تک لوگوں کو مسحور کئے رکھا۔ ان کے زیرتربیت رہنے والے سینکڑوں طلبا ان کی میراث کو زندہ رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ خبریں