اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمران خان وٹس ایپ ویڈیو کال کے زریعے عدالت پیش ہوگئے، دستخط کے حوالے سے عدالت کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں، وکیل نعیم پنجوتھا کا عمران خان سے مکالمہ ہوا،دستخط اوپر نیچے ہو جاتےہیں، وکیل بابر اعوان میرے سینئر کونسل ہیں،عمران خان نے مزید کہا کہ جواب دعویٰ اور وکالت نامہ پر میرے ہی دستخط ہیں،عمران خان نے وکالت نامے اور جواب دعویٰ پر اپنے دستخط کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروادیاعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی آئندہ سماعت پر مدعی کی جانب سے گواہان کے بیانات عدالت میں قلمبند ہوں گے۔















