اہم خبریں

ارشد شریف قتل ازخودنوٹس ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کل سماعت کرئیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کل سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا،دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہرشامل ہیں۔ ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں