کراچی (اے بی این نیوز) مقامی عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کے مقدمہ میں نامز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ منگل کو مقامی عدالت میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کے مقدمہ میں نامز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ضمنات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی پندرہ ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔















