اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی سامان ترکیہ روانہ کیا جاچکا ہے،مزید سامان کی ترسیل بھی جاری رہے گیوزیراعظم نے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی ، کابینہ نےمتفقہ طور پر فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ جبکہ گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا کابینہ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی تقرری کے عمل کو از سر نو شروع کرنے کی منظوری دی اور وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے کریمنل لاز/قانون فوجداری (ترمیمی )بل ٢٠٢٣ کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جو مسودے کا بغور جائزہ لے کر رپورٹ اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی. کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ, وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی کابینہ میں موجود تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔















